چھوٹے صوبوں کے قیام سے حکومت عوام کے زیادہ قریب آسکے گی، سرکاری خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی اور مقامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی
November 8, 2026 · اہم خبریں
پاکستان میں 12 صوبے بنانے کی تجویز،
پنجاب 4 حصوں میں تقسیم کرنے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غور
پاکستان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت ملک میں موجودہ چار صوبوں کو تقسیم کرکے مجموعی طور پر 12 صوبے بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت 28ویں آئینی ترمیم سے قبل ملک گیر ریفرنڈم کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔