[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

چینی خواب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہ مضمون چینی سیاست سے متعلق ہے
چینی سیاست

چینی خواب (انگریزی: Chinese Dream) (آسان چینی: 中国梦; روایتی چینی: 中國夢; پینین: Zhōngguó Mèng) چینی معاشرے میں 2013ء کے بعد سے ایک مقبول اصطلاح ہے جو چین میں حکومت چین، انفرادی اور قومی مزاج اور نظریات کا ترجمان ہے۔ [1] اسے صحافی، حکام اور فعالیت پسند چینی معاشرے میں انفرادی کردار اور چینی قوم کے مقاصد کی وضاحت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ [2]

یہ فقرہ شی جن پنگ کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور بالا ترین رہنما ہیں۔ شی جن پنگ نے نومبر 2012ء میں چین کے قومی عجائب گھر کے دورے کے بعد اس فقرے کو نعرے کے طور پر فروغ دینا شروع کیا۔ [3] اس کے بعد سے اس فقرے کا استعمال سرکاری اعلانات میں وسیع تر ہو گیا ہے اور اس کے تحت شی جن پنگ کی رہنمائی میں سیاسی نظریات کی تشہیر عام ہو گئی ہے۔ شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو "خواب دیکھنے کی جرات اور خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مستقل مزاجی سے محنت کرنا چاہیے اور ملک کی حیات نو میں بھر پور لینا چاہیے۔" [4] پارٹی کی نظریاتی جریدے چیوشی (چینی: 求是; پینین: Qiúshì; یعنی: "سچائی کی تلاش") کے مطابق چینی خواب چینی خوش حالی، اجتماعی کوشش، سوشلزم اور قومی جلال کے بارے میں ہے۔ [5] اس فقرے اور امریکی خواب کے درمیان تعلق پر بھی کئی حلقوں میں بحث کی جاتی ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

فقرہ چینی خواب (中国梦) اور اس سے مربوط خیالات چین کی گمشدہ قومی عظمت، چینی ادبی اور دانشورانہ تاریخ میں قدیم واقعات سے تعلق رکھتے ہیں۔ [6] چینی کلاسیکی شاعری (شی جینگ) میں نظم "پھولوں کی بہار" (下泉) شکستہ دلی سے سابقہ مغربی ژو خاندان کے خوابوں کو بیان کرتا ہے۔ جنوبی سونگ خاندان کے دور کے دوران شاعر ژینگ سیشیاو نے ایک نظم لکھی جس میں اس نے جملہ "دل بھرا چینی خواب" استعامل کیا کو کہ قدیم نظم "پھولوں کی بہار" سے ہے۔ [7] اس کے علاوہ بیسویں صدی کے آغاز میں مقبول وطن پرست ادبی اور تھیٹر کام میں "چین کے خواب" کا ذکر عام ملتا ہے، جو 1931ء میں شروع ہونے والے "امریکی خواب" (American Dream) کے تصور سے بہت پہلے کی بات ہے۔ [6]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Central Party School/چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی of the چینی کمیونسٹ پارٹی۔ "The Chinese Dream infuses Socialism with Chinese characteristics with New Energy"۔ Qiushi۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2013 
  2. "Chasing the Chinese dream", The Economist, 4 May 2013, pp. 24–26].
  3. "Xi Jinping and the Chinese Dream," The Economist May 4, 2013, p 11 (editorial)
  4. Yang Yi, "Youth urged to contribute to realization of 'Chinese dream'", Xinhuanet English.news.cn 4 May 2013
  5. Shi, Yuzhi (20 May 2013)۔ 中国梦区别于美国梦的七大特征 [Seven reasons why the Chinese Dream is different from the American Dream]۔ Qiushi (بزبان چینی)۔ Central Party School/چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی of the چینی کمیونسٹ پارٹی۔ 20 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2013 
  6. ^ ا ب Ryan Mitchell, "Clearing Up Some Misconceptions About Xi Jinping’s ‘China Dream", HuffPost, 20 August 2015
  7. Qiangan, Wang. "The Origin of the Words" China Dream." Contemporary China History Studies 6 (2013): 020.