[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

سیاحت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سیاحت تفریحی، فرحت بخشانہ،صحت افزائی، اطمینان بخشی یا قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے مقاصد کے لیے سفر ہے۔2011 میں سیاحت ایک مقبول عالمی تفریحی سرگرمی بن چکی ہے۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن یہ پیش‌گوئی کرتا ہے کہ ایک سے دوسرے مُلک سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد1997ء میں 631 ملین سے سنہ 2020ء تک 1 اعشاریہ 6 بلین تک بڑھ جائے گی۔ جس میں تاحال کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ طلب کی اس افزائش کی وجہ سے کاروبار، تفریح‌گاہوں اور سیاحوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ممالک کی تعداد میں افزائش کی گئی تھی۔ سیاحت نہ صرف سیر و تفریح اور صحت افزائی کے لیے مفید ہے بلکہ سیاحت سے مقامی آبادی اور اس ملک کے اقتصاد کو تقویت ملتی ہے۔ لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ سیاحت سے مختلف ثقافتوں اور خطے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور مختلف اچھی چیزیں ایک معاشرے سے دوسرے میں رائج ہوجاتی ہیں۔ سیاحت کے مختلف اقسام ہیں جیسے قدرتی نظاروں کو دیکھنے والا سیاحت، مذہبی سیاحت جس میں لوگ مختلف مذہبی جگہوں کو دیکھنے جاتے ہیں،تاریخی سیاحت جس میں لوگ آثار قدیمہ وغیرہ دیکھتے ہیں۔

عالمی سیاحت کے اعداد و شمار اور درجہ بندی

[ترمیم]

بین الاقوامی سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد

[ترمیم]

2011 کے مطابق

درجہ ملک عالمی سیاحت کی تنظیم
علاقہ
بین الاقوامی سیاحوں کی آمد (2011)[1] بین الاقوامی سیاحوں کی آمد (2010)[1] تبدیلی
2010
to 2011
1  فرانس یورپ 79.5 ملین 77.1 ملین +3.0%
2  ریاستہائے متحدہ شمالی امریکا 62.3 ملین 59.8 ملین +4.2%
3  چین ایشیا 57.6 ملین 55.7 ملین +3.4%
4  ہسپانیہ یورپ 56.7 ملین 52.7 ملین +7.6%
5  اطالیہ یورپ 46.1 ملین 43.6 ملین +5.7%
6  ترکیہ مشرق وسطی 29.3 ملین 27.0 ملین +8.7%
7  مملکت متحدہ یورپ 29.2 ملین 28.3 ملین +3.2%
8  جرمنی یورپ 28.4 ملین 26.9 ملین +5.5%
9  ملائیشیا ایشیا 24.7 ملین 24.6 ملین +0.6%
10  میکسیکو شمالی امریکا 23.4 ملین 23.3 ملین +0.5%

بین الاقوامی سیاحتی آمدن

[ترمیم]
درجہ ملک عالمی سیاحت کی تنظیم
علاقہ
بین الاقوامی سیاحتی آمدن (2011)[2]
1  ریاستہائے متحدہ شمالی امریکا $116.3 ارب
2  ہسپانیہ یورپ $59.9 ارب
3  فرانس یورپ $53.8 ارب
4  چین ایشیا $48.5 ارب
5  اطالیہ یورپ $43.0 ارب
6  جرمنی یورپ $38.8 ارب
7  مملکت متحدہ یورپ $35.9 ارب
8  آسٹریلیا اوقیانوسیہ $31.4 ارب
9  مکاؤ (چین) ایشیا $27.8 ارب[3]
10  ہانگ کانگ (چین) ایشیا $27.2 ارب

سیاحت کی اقسام

[ترمیم]
  • ماحولیاتی سیاحت (ecotourism)
  • تفریحی ​​سفر (leisure travell)
  • سرمائی سیاحت (winter tourism)
  • عوامی سیاحت (mass tourism)
  • صفاتی سیاحت (adjectival tourism)
    • پیدائش سیاحت (birth tourism)
    • طبی سیاحت (medical tourism)
    • ثقافتی سیاحت (cultural tourism)
    • مذہبی سیاحت (religious tourism)
    • جغرافیائی سیاحت (geotourism)
    • جھگی بستی سیاحت (slum tourism)
    • سمندری سیاحت (nautical tourism)
    • جنگلی حیات سیاحت (wildlife tourism)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "2012 Tourism Highlights" (PDF)۔ UNWTO۔ 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2012 
  2. "World's top destinations by international tourism receipts" (PDF)۔ World Tourism Barometer۔ UNWTO۔ 2012۔ 17 جون 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2012 
  3. Latest available statistics from 2010