بآواز ہم مخرجی اختتام
ɖ | |
---|---|
آئی پی اے نمبر | 106 |
اینکوڈنگ | |
وجود (عشری) | ɖ |
یونیکوڈ (ہیکس) | U+0256 |
ایکس-سامپا | d` |
کرشین بام | d. |
بریل |
بآواز ہم مخرجی اختتام ایک قسم کی صوتی آواز ہے جو دنیا کی کئی زبانوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ ہم مخرجی حروف(Retroflex Constans) کا ایک حرف صحیح ہے آئی پی اے میں اسے ɖ کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے ایکس سامپا میں اسے d` سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ آئی پی اے میں ہم مخرجی حروف صحیح کو اصل حرف کے ساتھ ہک کی علامت کا اضافہ کرکے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جیسے بآواز لثوی اختتام(Voiced Alveolar Stop) (d) کے ساتھ ہک کا اضافہ کرکے بآواز ہم مخرجی اختتام کی علامت [ɖ] حاصل ہوتی ہے یہ آواز (حرف صحیح) کئی جنوب ایشیائی زبانوں میں پائی جاتی ہے اردو میں اسے ڈ سے ظاہر کیا جاتا ہے اردو اور کئی دیگر زبانوں میں اس کے بولنے کے دو طریقے ہیں عام حالت میں ڈ ([ɖ]) اور سانس باہر چھوڑتے ہوئے(breathy voice) ڈھ([ɖʱ]). یہاں یہ بات بھی واضح کر دی جائے کہ آئی پی اے انگریزی d اور اردو ڈ کو مختلف آوازیں قرار دیتی ہے آئی پی اے کے مطابق انگریزی d آئی پی اے کے [d] جیسی آواز ہے جبکہ اردو ڈ آئی پی اے کے [ɖ] جیسی ہے یہ دونوں آوازیں ایک نہیں بلکہ ان میں معمولی سا فرق ہے
وقوع
[ترمیم]زبان | لفظ | آئی پی اے | معنی | تفصیلات | |
---|---|---|---|---|---|
آستوری | Astierna dialect | ḷḷingüa | [ɖiŋɡwä] | زبان | Corresponds to /ʎ/ in other dialects. ملاحظہ کریں Che Vaqueira |
اُردو | ڈالنا | [ɖɑ:lnɑ:] | ڈالنا | ملاحظہ کریں ہندوستانی صوتیات | |
انگریزی | ہندوی لہجات | dine | [ɖaɪn] | 'کھانا' | Corresponds to /d/ in other dialects. ملاحظہ کریں English phonology |
بنگالی (مغربی) | ডিম | [ɖim] | انڈا | ملاحظہ کریں Bengali phonology | |
پشتو | ډﻙ | [ɖak] | کامل | ||
پنجابی | ਮੁੰਡਾ | [mʊɳɖa] | 'لڑکا' | ||
تمل[1] | வண்டி | [ʋəɳɖi] | چھکڑا | Allophone of /ʈ/. ملاحظہ کریں Tamil phonology | |
توروالی زبان[2] | ? | [ɖiɣu] | سہ پہر | Realised as [ɽ] between vowels. | |
تیلگو | అఢరు | [ʌɖʌru] | اٹھانا | ||
جاوی زبان | ? dhahar | [ɖahaɽ] | کھانا | ||
ساردینی | cherveddu | [kerˈvɛɖ:u] | دماغ | ||
سونسکا | nord | [nu:ɖ] | شمال | ملاحظہ کریں Swedish phonology | |
صیقلوی | beddu | [ˈbɛɖ:u] | 'خوبصورت' | ||
کنڑا | ಅಧಸು | [ʌɖʌsu] | جوڑنا' | ||
ملیالم | പാണ്ഡവര് | [ˈpä:ɳɖäʋər] | پانڈو | ||
مراٹھی | हाड | [ha:ɖ] | ہڈّی | ملاحظہ کریں مراٹھی صوتیات | |
نیہال | [biɖum] | ایک | |||
نورشک | varde | [ˈvaɖə] | روشن مینار' | ملاحظہ کریں Norwegian phonology | |
ہندی زبان[3] | डेढ़ | [ɖe:ɽʱ] | ڈیڑھ | ملاحظہ کریں ہندوستانی صوتیات |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Keane (2004:111)
- ↑ Lunsford (2001:11–16)
- ↑ Ladefoged (2005:141)
- مضامین جن میں bn-beng زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں ta-taml زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں te-telu زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں jv-java زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں جاوی لاطینی زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں سردینیہ لاطینی زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں سویڈش زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں صقلیہ لاطینی زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں kn-knda زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں ml-mlym زبان کا متن شامل ہے
- مضامین جن میں hi-deva زبان کا متن شامل ہے
- ہم مخرجی حروف صحیح